اسلام آباد

ووٹنگ کے دن انتشار پھیلا تو ذمہ دار وزیراعظم اور حکومت ہوگی: شیری رحمان

اسلام آباد: عمران خان ووٹنگ کے دن ایک لاکھ کارکن لانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے دن انتشار پھیلا تو ذمہ دار وزیراعظم اور حکومت ہوگی، جو این آر او وزیراعظم مانگ رہے ہیں وہ ان کو کوئی بھی نہیں دیگا۔

نائب صدر پیپلز پارٹی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان ووٹنگ کے دن ایک لاکھ کارکن لانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، منحرف ارکان کے علاوہ بھی ایوان میں ہماری اکثریت ہے، وزیراعظم کو کارکنان کی نہیں 172 ارکان کی اکثریت دکھانی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کل اپوزیشن کی اکثریت دیکھنے کے بعد وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیئے تھا، جو مقابلہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے اندر کرنا تھا وہ جلسوں میں کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کے دن انتشار پھیلا تو ذمہ دار وزیراعظم اور حکومت ہوگی، یہ پارلیمانی اور آئینی معاملہ ہے کنٹینر سیاست کا نہیں، جو این آر او وزیراعظم مانگ رہے ہیں وہ ان کو کوئی بھی نہیں دیگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close