Featuredاسلام آباد

رکن قومی اسمبلی کی گرفتاری سے قبل اسپیکر سے اجازت لینے کی ترمیم منظور

اسلام آباد : قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر رکن اسمبلی کی گرفتاری کی اجازت اسپیکر سے لینے کی ترمیم منظور کرلی ہے۔

قائم مقام اسپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس کا ہوا، جس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء مرتضیٰ جاوید عباسی نے قواعد میں ترمیم کی تحریک پیش کی۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق کسی بھی رکن اسمبلی کی گرفتاری سے قبل اسپیکر سے اجازت ضروری ہو گی۔ گرفتاری کے بعد تحویل میں رکھنے کے مقام سے بھی آگاہ کرنا ضروری ہوگا۔ کسی رکن اسمبلی قومی اسمبلی کے احاطے سے گرفتار کرنے پر پابندی ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے تجویز پیش کی کہ ارکان کے پروڈکشن آرڈر لازمی جاری کرنے کو بھی ترمیم کا حصہ بنایا جائے۔ قومی اسمبلی نے قواعد میں ترمیم کی تحریک منظور کرلی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close