اسلام آباد

اسلام آباد، عوامی مرکز میں آتشزدگی، دو افراد جاں بحق

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع عوامی مرکز کی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے، اہم سرکاری اداروں کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔ اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع عوامی مرکز کی عمارت میں اتوار 10 ستمبر کی صبح لگنے والی آگ پر 7 گھنٹوں کے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گراونڈ فلور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی جو پھیلتی ہوئی چوتھی منزل تک جا پہنچی۔ آگ سے بچنے کیلئے دو افراد علی رضا اور اعجاز نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی جنہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم علی رضا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اعجاز کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

دوسری جانب آگ میں پھنسے وقار علی کو ریسکیو آپریشن کے دوران نکلا گیا جو ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عوامی مرکز کی عمارت میں آگ لگنے سے وفاقی محتسب، صنعت و پیداوار سمیت دیگر نجی اداروں کے دفاتر مکمل جل گئے جس کے نتیجے میں اہم سرکاری ریکارڈ جلنے کا خدشہ ہے۔ پولیس حکام کے مطابق آگ کی وجہ اور نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے پولیس، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو نمائندہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ تاہم فائر بریگیڈ اور دیگر ریسکیو ادارے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close