اسلام آباد

اصل قادری وہی تھا جو تختہ دار پہ چڑھ گیا، کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ نواز کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ طاہرالقادری عمران خان کا نکاح پڑھانے آئے ہیں۔ نیب مقدمات کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ نواز کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نکاح پڑھانے آئے ہیں جبکہ شیخ رشید گاوٴں کی پرانی مائی ہے جو رشتے کراتی ہے، کہیں بابا رحمتا ہے، کہیں بڈھی مائی ہے ملک میں رشتوں والا کام چل رہا ہے۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے، ان کو چار شادیوں کی اجازت ہے، طاہر القادری سے کیا مناظرہ کریں ان کا تو جھوٹ ہی ثابت ہو گیا، اصل قادری تو وہ تھا جو تختہ دار پر چڑھ گیا، طاہر قادری صاحب شوق سے آئیں، قادریوں اور نقشبندیوں کا مقابلہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close