اسلام آباد

سینیٹ الیکشن میں جن پارٹیوں سے زیادتی ہوئی ان کیساتھ ہیں، نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کبھی بھی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں رہی۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہارس ٹریڈنگ کے سخت خلاف اور اس سے شدید نفرت کرتی ہے، ہماری پارٹی کبھی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں ہوئی، سینیٹ الیکشن میں جن پارٹیوں سے زیادتی ہوئی ہے ہم ان کے ساتھ ہیں، ہم سمجھتے ہیں اس حوالے سے کارروائی ہونی چاہیے۔ سیاسی جماعتیں اس بارے میں کوئی لائحہ عمل بنانا چاہیں تو ہم تیار ہیں۔

بعد ازاں پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں نواز شریف سے پارٹی کارکنوں اور وکلا ء نے ملاقات کی، جس میں خواتین کارکنان نواز شریف کے سامنے پھٹ پڑیں اور انہوں نے گلے شکوے شروع کردیئے، ایک خاتون کارکن نے کہا کہ پشاور کے جلسے میں ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہوا۔ مردوں نے انہیں بہت تنگ کیا، تحریک انصاف والے کہتے ہیں آپ کی پارٹی کیا کررہی ہے، جس پر نواز شریف نے بھرپور قہقہہ لگا کر پوچھا کہ ہماری پارٹی کیا کررہی ہے؟۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close