Featuredاسلام آباد

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سرکاری دورے پر بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں جب کہ ان کی جگہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سرکاری دورے پر 2 ہفتوں کے لئے بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں اور ان کی جگہ سپریم کورٹ نے سینیئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے، جسٹس گلزار احمد نے جسٹس آصف سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کی عمارت میں ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینیئر وکلا نے شرکت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close