Featuredاسلام آباد

ٹرمپ کے بیان پر امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، بے بنیاد الزامات پر احتجاج

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر دفتر خارجہ نے امریکی ناظم الامور کو طلب کرلیا،سیکرٹری خارجہ نے امریکی ناظم الامورپال جونز کواحتجاج ریکارڈکرایااورامریکی صدرکے ٹویٹس اوربیانات پرپاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
سیکرٹری خارجہ نے امریکی ناظم امور کو احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی حالیہ ٹویٹس پر مایوسی ہوئی،پاکستان سے متعلق ایسے بے بنیادالزامات ناقابل قبول ہیں،سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ کسی نے دہشتگردی کی جنگ کی قیمت ادانہیں کی ،امریکی قیادت نے القاعدہ کیخلاف آپریشن میں پاکستان کا کردارسراہاتھا،امریکا بھولے نہیں القاعدہ کے سربراہوں کی ہلاکت پاکستان کے تعاون سے ہوئی۔

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کاخطے سے خاتمہ پاکستان کے تعاون سے ہوا،پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے عالمی برادری کا ساتھ دیا ،پاکستان نے زمینی فضائی اور بحری راستوں سے کمیونیکیشن فراہم کی ،پاکستان اورامریکاامن کیلئے افغانستان میں مل کرکام کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے الزام عائد کیا تھا کہ اربوں روپے امداد لینے کے باوجودپاکستان نے دہشتگردی کیخلاف میں ساتھ دیاجس پر وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹوئٹ کا سہارا لیتے ہوئے امریکی صدر کو دو ٹوک جواب دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close