اسلام آباد

سہیل محمود نئے سیکرٹری خارجہ ہوں گے، وزیر خارجہ نے تصدیق کردی

اسلام آباد: حکومت نے نئی دلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو نیا سیکرٹری خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ آج ریٹائرڈ ہو رہی ہیں اور حکومت نے ان کی جگہ سہیل محمود کو نیا سیکرٹری خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سہیل محمود اس وقت نئی دلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سہیل محمود کو نیا سیکرٹری خارجہ مقرر کر رہے ہیں اور سہیل محمود کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد ہوا جبکہ خارجہ امور کے مشکل حالات میں تہمینہ جنجوعہ نے بہترین معاونت کی۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ عمدہ کارکردگی کی حامل اور ذی شعور خاتون ہیں، انہوں نے مشکل خارجہ امور میں مسکراتے ہوئے سامنا کیا، آج وہ ریٹائرڈ ہو رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close