اسلام آباد

عمران خان ہر کام جادو اور تعویز سے کرتے ہیں، ایسے ملک نہیں چلتے، خورشید احمد شاہ

سکھر: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ہر کام، ہر مسئلے کو جادو اور تعویز سے کرتے ہیں ایسے ملک نہیں چلتے۔

حکومت نے لوگوں پر ظلم کیا، عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے لوگوں پر ظلم کیا، عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، مہنگائی ہوتی ہے پر اتنی نہیں ہوتی۔

خورشید شاہ عوام اور سارے سیاستدان مل کر بھی اس ملک کو سنبھال نہیں سکتے، جب ڈالر 120 کا تھا میں نے کہا تھا کہ ڈالر جون میں 160 تک جائے گا تاہم اب یہ 180 تک جائے گا، کیوں کے حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چاہتے ہیں حکومت مدت پوری کرے لیکن وزراء کے رویئے سے مشکل لگ رہا ہے، خورشید شاہ

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم تو اس دن سے بول رہے ہیں، جس دن سے عمران حکومت کے سارے دعوے جھوٹ ثابت ہوگئے، پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ عوام کو سکون فراہم کیا جائے اور مہنگائی کو بڑھانے کے بجائے کم کیا جائے، عمران خان ہر کام، ہر مسئلے کو جادو اور تعویز سے کرتے ہیں ایسے ملک نہیں چلتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close