Featuredاسلام آباد

شہباز شریف کا خاندان اقبال جرم کرکے کرپشن سے توبہ کرلے، فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا خاندان اقبال جرم کرکے کرپشن سے توبہ کرلے۔

زلزلہ متاثرین کی امداد کا سرکاری چیک شہباز شریف کے داماد علی عمران کے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع ہوا

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی امداد کا 8 کروڑ روپے کا سرکاری چیک براہ راست شہباز شریف کے داماد علی عمران کے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع ہوا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اگر شہباز اینڈ سنز بشمول داماد  سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے؟، ارتھ کویک ری کنسٹرکسن اینڈ ری ہیبی لٹیشن اتھارٹی (ایرا) کے افسر کے اعتراف کے بعد بہتر یہی ہے کہ شہباز شریف کا خاندان بھی اقبال جرم کرکے کرپشن سے توبہ کر لے، توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، ایرا کے افسر اکرام نوید نے نیب سے پلی بارگین کرتے ہوئے اپنے بیان حلفی کی صورت میں اس جرم کا اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف مجھ پر مقدمہ کریں، انکے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں، شہزاد اکبر

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ لیگی ترجمان جھوٹ کو تحفظ دینے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، لیکن جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، نوکری کی زنجیر میں جکڑے ن لیگی ترجمان کب تک  چوری، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا دفاع کریں گے، شہباز اینڈ سنز کے کالے دھن اور ٹی ٹیز کی فہرست اتنی طویل ہے کہ دفاع کرتے کرتے جلد ترجمانوں کے ہاتھ کھڑے ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے برطانیہ کی جانب سے 2005 کے زلزلہ متاثرین کے لیے دی گئی 50 کروڑ پاؤنڈز کی امداد میں سے کئی ملین پاؤنڈ کی رقم چرائی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ پہنچائی۔ برطانوی حکومت کے امدادی ادارے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے ’بے بنیاد‘ اور ’من گھڑت‘ قرار دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close