اسلام آباد

جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے نئے سربراہ مقرر

 

اسلام آباد:  لیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاک فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا جب کہ لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو بھی جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

 وزیراعظم نواز شریف نے اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت تھری اسٹار لیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاک فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کردیا گیا ہے۔

 آئی ایس پی آر نے پاک فوج کے نئے سربراہ اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی پروفائلز جاری کردی ہیں جس کے مطابق جنرل زبیر حیات نے 24 اکتوبر 1980 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا ان کا تعلق فوج کی آرٹلری رجمنٹ یونٹ سے ہے، وہ فورڈ سل اوکلوہامہ امریکا کے فارغ التحصیل ہیں، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کیمبرلے یوکے سے ڈگری حاصل کی جب کہ اسلام آباد نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے بھی گریجویٹ ہیں۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ جنرل زبیر حیات کوکمانڈنٹ اسٹاف اور انسٹریکشنل پوسٹوں پر کام کا وسیع تجربہ ہے، وہ بطور بریگیڈیئر انفینٹری ڈویژن کی قیادت کرچکے ہیں اور ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن کے فرائض انجام دے چکے جب کہ جنرل زبیر نے کورکمانڈر بہاولپور کی ذمہ داریاں بھی انجام دی ہیں۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close