اسلام آباد

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوروناویکسینیشن تیز کرنے کا فیصلہ

اسدعمر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن کی وجہ سے ویکسینیشن تیز کرنا ضروری ہے جبکہ جی بی میں سیاحت کے سیزن کی وجہ سے ویکسینیشن کی رفتار بڑھائیں گے

صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ، ساہیوال اور خانیوال میں بھی کورونا کی خصوصی ویکسین مہم تیز کردی گئی ہے، فوری ویکسین کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا صورت حال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران 47کورونا مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار576 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پیکج سے متعلق ایک باقاعدہ ڈرافٹ بناچکے ہیں ، اسدعمر

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں 40ہزار483کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار303کورونا کیسز سامنے آئے اور کورونا مثبت کیسز کی شرح3.21فیصد رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close