اسلام آباد

الیکشن کمیشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ان کیمرہ ڈیمو

اسلام آباد : وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کی ٹیکنیکل ٹیم الیکشن کمیشن حکام کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ڈیمو دے رہی ہے ، الیکشن کمیشن ڈیمو کے بعد اپنی تجاویز اور تحفظات بیان کرے گا۔

 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ان کیمرہ ڈیمو شروع ہوگیا، چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں ممبران و سیکرٹری الیکشن کمیشن شریک ہیں ، وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کی ٹیکنیکل ٹیم ای وی ایم پر بریفنگ دے رہی ہے۔
 
اس موقع پر وفاقی وزیر شبلی فراز ، سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اخترنذیر موجود ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹیم سفارشات کے مطابق بریفنگ دے رہی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خصوصیات پر مبنی ویڈیو دکھائی جارہی ہے۔
 
ویڈیو کےبعدوزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پریکٹیکل ڈیمو بھی دےگا، ٹیم الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کی موسمی حالات سےمطابقت سمیت واٹرپروف ،سائبر اٹیک سے محفوظ ہونے سے متعلق بھی بریفنگ دے گی۔
 
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ای وی ایم پر ڈیمو کے بعد اپنی تجاویز اور تحفظات بیان کرے گا۔
 
یاد رہے وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کومعائنےکی دعوت دی تھی ، اس سلسلے میں وفاقی وزیر شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا تھا ، جس پر الیکشن کمیشن نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی دعوت کو قبول کرلی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close