Featuredاسلام آباد

شاہ محمود قریشی کی ترکمانستان کے صدرقربان قلی بردی محمدوف سے ملاقات

اشک آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 4ملکی دورےکےتیسرےمرحلےمیں ترکمانستان پہنچے، جہاں پاکستانی سفیر اور ترکمانستانی وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا خیرمقدم کیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکمانستان صدرقربان قلی بردی محمدوف سے ملاقات ہوئی ، وزارت خارجہ ترکمانستان کے سینئر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے ، وزیرخارجہ نے ترکمانستان صدرکووزیراعظم عمران خان کانیک خواہشات کاپیغام دیا۔

ملاقات میں شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان،ترکمانستان سےتعلقات کواہمیت دیتا ہے، پاکستان ترکمانستان کیساتھ اقتصادی روابط کے فروغ کیلئےپرعزم ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : امریکی وزیرخارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے بعد فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی

وزیرخارجہ نے ترکمانستان کے صدر کوافغانستان صورتحال پرپاکستانی نقطہ نظرسےآگاہ کرتے ہوئے کہا پر امن اورمستحکم افغانستان خطےمیں منفعت کاباعث ہوگا۔

اس موقع پر ترکمانستان صدر نے وزیر خارجہ کو ترکمانستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا افغان صورتحال کے پیش نظروزیر خارجہ کی کاوشوں کوسراہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close