اسلام آباد

پاکستانی سفارتی عملے کو ہراساں کرنے پر افغان ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کو ہراساں کرنے پر افغان ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ دفترخارجہ نے افغان ناظم الامور عبدالناصر یوسفی کو طلب کیا اور کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ملازمین کے اغوا پر شدید احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے حکام نے احتجاجی مراسلہ بھی افغان ناظم الامور کے حوالے کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اہلکاروں کی حراست سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے جب کہ ایسے واقعات سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔
احتجاجی مراسلے میں مزید کہا گیا کہ افغان خفیہ ایجنسی نے سفارت کاری قوانین کی خلاف ورزی کی، سفارت خانے کے ملازمین اور اہلکاروں کو سفارتی استثناء حاصل ہوتا ہے۔ پاکستان نے اپنے مراسلے میں واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی نے 2 پاکستانی سفارتکاروں کو 5 گھنٹے تک حراست میں رکھا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close