اسلام آباد

وفاقی بجٹ عوام دوست اور ترقی بجٹ ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ 2017-18ء کا بجٹ عوام دوست اور ترقیاتی بجٹ ہے جبکہ ملک تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کیلئے ایک کھرب روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق احسن کا کہنا تھا کہ تمام صوبائی ترقیاتی بجٹ شامل کرنے کے بعد آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 2.5کھرب روپے سے تجاوز کرجاتا ہے جبکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کیلئے ایک کھرب روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور 10سال کے بعد مجموعی قومی پیداوار میں 5فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو آئندہ سال 6 فیصد سے بڑھ جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہایئرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں 66 فیصد کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے جس سے نوجوانوں کے مستقبل کو تابناک بنانے میں مدد ملے گی جبکہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) کے بڑے منصوبے کے لئے 180 ارب روپے مختص کئے ہیں جس سے ملک میں ترقی اورخوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close