خیبر پختونخواہ

پشاور، سی ٹی ڈی نے ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا

پشاور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی  کرتے ہوئے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔ پشاور میں سی ٹی ڈی نے خزانہ پایان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹارگٹ کلر عنایت اللہ شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ٹارگٹ کلر سال 2016ء میں تھانہ چمکنی کی حدود میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے جبکہ قتل کی دیگر وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close