خیبر پختونخواہ

سورن سنگھ قتل کیس: چھ میں سے دو ملزمان نے اعترافِ جرم کرلیا

مقامی عدالت میں سورن سنگھ قتل کیس میں گرفتار ملزمان عالم خان اوربہروز نے اعترافِ جرم کرلیا، عدالت نےتمام ملزمان کو جیل بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوبونیر خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ سردارسورن سنگھ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، گرفتار ملزمان عالم خان اور بیروز نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا جبکہ چارملزمان نے اعتراف جرم نہیں کیا۔

عالم خان اوربہروز خان نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے کہا کہ بلدیو کے کہنے پر ہم نے سورن سنگھ کو قتل کیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ بلدیو کمارنے عالم سے سورن سنگھ کو قتل کروانے کے لیے اجرتی قاتلوں اور منصوبے کا کہا تھا۔

عالم خان نے اجرتی قاتل سعید جان بونیر سے رابطہ کیا تھا اوربلدیو کے کہنے پر دس لاکھ روپے پر سورن سنگھ کا قتل کا منصوبہ بنایا۔

یاد رہے کہ پولیس نے ممبر خیبرپختونخواہ اسمبلی اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور سورن سنگھ کے قتل کی تفتیش کے سلسلے میں تحریک انصاف کے ضلعی کونسلر اور اقلیتی رہنماء بلدیو کمار کو حراست میں لے لیا تھا۔

بلدیو کمار کو سوات کے جنوبی شہر بری کوٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جو کہ بونیر سے لگ بھگ 80 کلومیٹر دور ہے جہاں سورن سنگھ کوقتل کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ22 اپریل کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نےسردار سورن سنگھ پربونیر کے علاقے پیر بابا میں فائرنگ کردی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

سورن سنگھ کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔

سورن سنگھ کی ان کے آبائی علاقے بونیر میں ہونے والی آخری رسومات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک، اسپیکر کے پی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی وزراء اور دیگر شعبہ جات ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےاس موقع پر ٹویٹ کرتے ہوئے انتہائی غم کا اظہار کیا اور صوبائی حکومت کو فی الفور انکوائری کمیٹی کے قیام کا حکم صادر کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close