خیبر پختونخواہ

نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے گلوٹی سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو قتل کردیا ہے۔ دہرے قتل کا یہ واقعہ گومل میڈیکل کالج کے سامنے پیش آیا۔ جس میں گلوٹی سے تعلق رکھنے والے حامد رضا اور ساجد رضا ولد محمد شمیم جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے دونوں بھائیوں پہ اچانک فائرنگ کی اور عید گاہ کلاں کی جانب فرار ہوگئے۔ متعدد گولیاں لگنے سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی گاڑی نے موقع پہ پہنچ کر دونوں بھائیوں کو ہسپتال منتقل کیا مگر زخمی شخص بھی رستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے دہرے قتل کی اس واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close