خیبر پختونخواہ

مفتی محمود فلائی اوور کے نیچے سے برآمد بم ناکارہ بنادیا گیا

مفتی محمود فلائی اوور کے نیچے سے بم برآمد ہوا جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا جنہوں نے مصنوعی طریقے سے بم کو ناکارہ بنا دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج علل صبح لوگوں نے فلائی اوور کے نیچے ایک نیلے رنگ کے مشکوک شاپر کی موجودگی پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شاپر کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ اس میں بم چھپایا گیا ہے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بم کو ناکارہ بنانے کے عمل میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی جنہوں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو کندھوں پر اٹھا لیا اور خوب پزیرائی کی ۔

بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تین کلو وزنی بم کو ہاٹ پاٹ میں چھپا کر شاپر میں رکھا گیا تھا تاہم پولیس نے ایک مشکوک شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close