خیبر پختونخواہ

پاک چائنا اقتصادی راہداری ، کے پی کے حکومت نے عدالت سے رجوع کرلیا

مغربی روٹ پاک چائنا اقتصادی راہداری میں شامل ہے یا نہیں؟ کے پی کے حکومت نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے، کے پی کے اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے عدالت میں پٹیشن دائر کردی، پٹیشن میں وفاقی حکومت وزیراعظم نواز شریف اور چیئر مین این ایچ اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر کہنا تھا کہ سی پیک کے مخالف نہیں، اسے کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں لیکن تمام صوبوں کویکساں حقوق ملنا چاہیئں، اے پی سی کے فیصلوں پر عمل کیا جائے۔

دوسری جانب ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ انھیں سی پیک پر کے پی کے حکومت کے عدالت جانے پر افسوس ہے، وہ وزیراعلیٰ کے پی کے سے مل کر معاملہ حل کریں گے۔

خیال رہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری میں مغربی روٹ کےمعاملے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

خیبر پختونخواہ حکومت کے ترجمان مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ عدالت میں کے پی کے اسمبلی میں مغربی روٹ سے متعلق پاس کردہ قرارداد کی روشنی میں رٹ دائر کی جائیگی، رٹ میں مؤقف اختیار کیا جائیگا کہ قومی اہمیت کے حامل اس منصوبے سے خیبرپختونخوا کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close