پنجاب

چور چور کا شور مچانے والے عمران مافیا کو قوم پہچان چکی ہے

لاہور: عوام کو مبارک ہو، عمران صاحب نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا اعلان کردیا

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی تقریر کو عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کا اعلان قرار دے دیا۔

مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران صاحب کی تقریر سے لگتا ہے کہ گھبرانے اور سکون کے دن قریب آگئے ہیں۔ نواز شریف، شہباز شریف ہی کی اب تقریریں سننا پڑیں گی ایک گھنٹہ کریں یا 12 گھنٹے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مبارک ہو، عمران صاحب نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا اعلان کردیا، آپ کو گھر بھیج کر تاریخی نااہلی، نالائقی، کرپشن اور لوٹ مار سے نجات دلائیں گے، 18 سال چور چور کا شور مچانے والے عمران مافیا کو قوم پہچان چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کے گھر جانے کا وقت ہوا ہے تو ان کی چیخیں آسمان پر پہنچ رہی ہیں، عمران صاحب آپ کے گھر کی کرپشن کے اعمال نامے جلد سامنے آنے والے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close