پنجاب

بلوچستان میں ایف سی کی کارروائیوں میں 4 مطلوب دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے آپریشن ’’رد الفساد‘‘ کے تحت ایف سی بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کرکے 4 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جب کہ کارروائی میں 24 مشکوک افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ’’رد الفساد‘‘ کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس کے تحت فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کرکے 4 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ڈیرہ مراد جمالی خود کش حملوں میں ملوث دہشت گرد سمیع اللہ سمیت 24 مشکوک افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں تھانگو اور کیلری کا تعلق کالعدم تنظیم (بی آر اے) بلوچستان ریپبلکن آرمی سے ہے جو ڈیرہ بگٹی میں شہریوں کے اغوا اور بارودی سرنگوں کے حملوں میں ملوث ہیں جب کہ دیگر 2 دہشتگرد محمد خان اور جلال دین کوٹ مانڈائی کا تعلق کالعدم تنظیم (یو بی اے) یونائیٹیڈ بلوچ آرمی سے ہے جو سبی میں ریلوے لائن دھماکوں، بارودی سرنگوں کی تنصیب اور پاور لائنز تباہ کرنے میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشنز کے دوران ایل ایم جیز، ایس ایم جیز، رائفلز، پستول، بارودی سرنگیں، 16 کلو دھماکہ خیز مواد، دستی بم، راکٹس، مارٹر شیل اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close