پنجاب

گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کے گودام میں آگ لگ گئی

گاڑیوں کے اسپیئرپارٹس کے گودام میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا،امدادی ٹیموں نےآگ پرقابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں منٹگمری روڈ پرواقع پانچ منزلہ پلازہ کی تیسری منزل پر اچانک آگ لگ گئی،گاڑیوں کے اسپیئرپارٹس ہونے کی وجہ سے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.

اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو بجھانے کا کام شروع کر دیا.پولیس نے آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث ملحقہ عمارتوں کو بھی خالی کروا لیا.

فائر بریگیڈ کے عملے کی جانب سے ساڑھے تین گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیاگیا، آتشزدگی کے باعث گودام میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close