پنجاب

پی ٹی آئی مینار پاکستان پہ عوامی قوت کے مظاہرے کیلئے تیار

پاکستان تحریک انصاف کل مینار پاکستان پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج لاہور پہنچے گے۔ کپتان نے دوسرے صوبوں سے آنیوالے کھلاڑیوں کو آج شام لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اپنے جاری ویڈیو پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کے پی، بلوچستان ،سندھ سے آنیوالے لوگ آج شام مینار پاکستان پہنچیں۔ آج رات مینارپاکستان گراؤنڈ میں میوزیکل کنسرٹ بھی رکھا گیا ہے جس میں ابرارالحق، عطااللہ عیسیٰ خیلوی سمیت دیگر فنکار پرفارم کریں گے جبکہ عمران خان بھی میوزک کنسرٹ میں شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کل مینار پاکستان پر عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے بڑی وکٹ گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے اس کے علاوہ عمران خان اپنا منشور بھی پیش کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close