پنجاب

چین بھی اعتراف کرتاہے جس رفتار سے منصوبے پاکستان میں مکمل ہو رہے ہیں چین میں بھی نہیں ہوئے:نوازشریف

ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ ساہیوال کول پاور منصوبہ اپنی مثال آپ ہے ،چینی خود اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ اس رفتار سے منصوبے چین میں بھی مکمل نہیں ہوئے جس رفتار سے پاکستان میں ہو رہے ہیں ،دھرنہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنا اگر دھرنہ ہوتا تو کئی منصوبے اب تک مکمل ہو چکے ہوتے ۔
ساہیوال میں کول پاور پلانٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ پاسکتان میں بجلی کی قلت کیسے پیدا ہوئی کیونکہ ایک وقت تھا جب ہم بجلی بھارت کو ایکسپورٹ کرنے کافیصلہ کر چکے تھے ،گزشتہ حکومتوں نے بجلی کے منصوبوں پر بالکل بھی توجہ نہیں دی لیکن ہماری حکومت اپنی دور حکومت کا نہیں سوچ رہی بلکہ پاکستان کیلئے آئندہ 25سال کا سوچ کر منصوبے لگا رہے ہیں اور جس رفتار سے منصوبے لگائے جار رہے ہیں اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 70سالوں سے کوئلے سے فائدہ نہیں اٹھایا، 2018سے پہلے 3600میگاواٹ بجلی کوئلے سے چلنے والے پلانٹس سے حاصل ہو گی ،دیا میر بھاشا ڈیم سے 4500میگاواٹ اورداسو منصوبہ 4320میگاواٹ بجلی پیدا کرے گاجبکہ تربیلا اور منگلا ڈیم کی پیدواری صلاحیت میں اضافہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے اور چین کی مدد سے پاکستان میں منصوبے لگا رہے ہیں ،چین بھی اس بات کا اعتراف کرتاہے کہ جس تیزرفتاری کے ساتھ منصوبے پاکستان میں مکمل ہو رہے ہیں اس رفتار کے ساتھ چین میں بھی مکمل نہیں ہوئے ،4,4سالوں میں مکمل ہونے والے منصوبے 2،2سالوں میں مکمل ہو رہے ہیں ،تیز رفتار منصوبے ہمارے لیے ایک مثال ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ پہلی حکومت ہے جس نے پاکستانی عوام کاپیسے کو صحیح طرح استعمال کیاہے ،منصوبے بر وقت اور کم لاگت سے لگائے جار ہے ہیں ،3600میگاواٹ کے تین منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی ہے ،منصوبے مکمل ہونے پر صرف بجلی کی قلت ہی پوری نہیں ہوگی بلکہ بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی آ ئے گی ،ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت کی تعریف تو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھی کی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ وقت میں منصوبوں میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،اورنج لائن منصوبہ پاکستان کیلئے ہے ۔نوازشریف نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے ،جے ایف تھنڈر پاکستان اور چین کی مخلص دوستی کی بہترین مثال ہے ۔ان کا کہناتھا کہ اگر دھرنہ ہوتا تو کئی منصوبے اب تک مکمل ہو چکے ،دھرنہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ تھا لیکن ہم رکاوٹوں سے گھبراتے نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ ان لو گوں کو جانتے ہیں جو اسمبلی میں موٹروے کی مخالفت کرتے تھے لیکن اب اس کی واہ واہ کرتے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close