پنجاب

وزیر خزانہ اسد عمر نے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

پاکستان تحریک انصاف نے معیشت کو بہتر بنانے کیلئے خرچے کم کرنے اور سادگی اختیارکرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی وزیراعظم ہاﺅس میں رہائش نہ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملٹری سیکریٹری کے گھر میں ڈیرہ ڈالا تاہم اب اسد عمر نے معیشت کی بہتری کیلئے ایک اور بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمرنے حال ہی میں منی بجٹ پیش کیا جس میں انہوں نے کئی ایشیا پر ٹیکس بڑھایا جس کے باعث پی ٹی آئی کی حکومت تنقید کی زد میں ہے تاہم وہ اسے نظر اندازکرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ا ب اسد عمرنے انتہائی شاندار اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیسے بھیجنے او ر وصول کرنے کیلئے ” پے پال “ جیسا پلیٹ فارم معیشت کیلئے بہت ضروری ہے اور انشااللہ ہم تین یا چار ماہ میں اس طرح کا اپنا ذاتی پلیٹ فارم بنائیں گے اور اس دنیا میں متعارف کروائیں گے ۔

یاد رہے کہ پے پال امریکی کمپنی ہے جو کہ اس وقت پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور اس کے ذریعے صارفین آن لائن اپنی رقوم دیگر ممالک اور شہروں میں بھیج اور وصول کر سکتے ہیں اور یہ چیکس اور روایتی طریقہ کار سے مختلف اور انتہائی آسان ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close