پنجاب

ملکی ترقی اہداف حصول میں میڈیا اہم کردارادا کر رہا ہے

پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق قومی گول میز کانفرنس کے ابتدائی سیشن سے خطاب میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہر شعبے کو اہداف کے حصول کیلئے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے، وژن 2025 میں عالمی فریم ورک کے تحت بھی اہداف مقرر کیے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ماں اور بچے کی صحت کے مسائل کے حل کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے، تسلیم کرتے ہیں کہ ملک میں آبادی بے ہنگم انداز سے بڑھ رہی ہے، حکومت بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں منصوبہ بندی کر رہی ہے، منصوبوں کی قدر اور نگرانی پر ہر سال کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں، وفاق صوبوں میں اہداف کو حصول کو یقینی بنارہا ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ ضلعی سطح پر فنڈز کی فراہمی ترقیاتی اہداف سے منسلک کی گئی، انسانی ترقی کے اہداف بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے مردم شماری کا اعلان خوش آئند ہے، مردم شماری ایک حساس اور اہم معاملہ ہے، گزشتہ 30سال پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا، دہشت گردی کے باوجود قوم حوصلہ نہیں ہاری، تعلیم وصحت کا سلسلہ جاری رہا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پالیسیوں پر عمل درآمد میں صوبوں کو اپنا کردار اد ا کرنا ہے، ملکی ترقی کیلئے اہداف کے حصول میں میڈیا بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے، اہداف کے حصول میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، ہمیں دنیا کے ساتھ ساتھ اپنے وژن کو بھی آگے بڑھانا ہے، پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے تمام اہداف حاصل کر لیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close