پنجاب

فیاض الحسن چوہان کے کمرے سے برآمد ہونے والی ہڈ ی کی تحقیقات کرائی جائے‘ پیپلز پارٹی

لاہور: پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے فیاض الحسن چوہان کے کمرے سے ہڈیاں برآمد ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے فیاض الحسن چوہان کے کمرے سے برآمد ہونے والی ہڈی جادو کی نہ ہو،اگر ہڈی جادو والی ہے تو پھر جادو کرنے والے کو سامنے لایا جائے۔اگر تحقیقات نہ کی گئی تو سمجھا جائے گا کہ ہڈیاں کسی اور مقصد کیلئے ڈالی گئیں۔

انہو ں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کی باتوں سے لگتا ہے کہ ہڈیاں ڈالنے کا سلسلہ پرانا ہے اورانداز گفتگو بھی بتاتا ہے کہ فیا ض الحسن چوہان پر ہڈیوں کا اثر فوری طور پر ہوگیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کہ فیاض الحسن چوہان کو کیسے پتا لگا کہ ہڈیاں جادو والی ہیں ؟،پاکستان میں پہلے ہی حکومت جادو ٹونے سے چلائی جا رہی ہے اس لئے بھی ہم تحقیقات چاہتے ہیں کیوں کہ جادو ٹونے کی سرکار ہمیں منظور نہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close