پنجاب

کمر توڑ مہنگائی اور بدتر معاشی صورتحال قومی سلامتی کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے، لیاقت بلوچ

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی اور بدتر معاشی صورتحال قومی سلامتی کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے، ملک میں معاشی استحکام ہوگا تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمران ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 16 جون کو ہونیوالے عوامی مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہال روڈ کے تاجر برداری کے رہنماوں، دکانداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی کپتانی اقتدار میں فلاپ ہوگئی ہے، لیاقت بلوچ

اس موقع پر ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد، انچارج عوامی مارچ و قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور چودھری محمود الاحد، صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف سمیت دیگر رہنماوں، کارکنان جماعت اور ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر قائدین نے مزید کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے سجدہ ریز ہوگئی ہے، بجٹ میں مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے کیلئے کوئی ٹھوس لائحہ عمل نہیں دیا گیا بلکہ اس بجٹ سے مہنگائی اور بے روزگاری آسمان پر پہنچ چکی ہے، بجٹ کے بعد مہنگائی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close