پنجاب

غیر ملکی دوروں میں سرکاری خزانے سے ٹپ کی ادائیگی، نواز شریف کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا گیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی چیئر پرسن اسٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے غیر ملکی دوروں میں سرکاری خزانے سے ٹپ دینے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دور حکومت کے چار سال میں بیرون ممالک کے دوروں پر ایک ارب 84 کروڑ روپے خرچ کئے۔

انہوں نے صرف لندن کے 24 دورے کیے جن میں سے 20 ذاتی نوعیت کے تھے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب کے بھی 12 سرکاری و غیرسرکاری دورے کئے۔

یہ بھی پڑھیں: 40 سال سے سرکاری خزانوں کو لوٹنے والے خاندان کا احتساب ہورہا ہے، فواد چوہدری

سابق وزیر اعظم نے اپنے ان دوروں کے دوران سرکاری خزانے سے 3 کروڑروپے کی ٹپ اور 6 کروڑ روپے کے تحائف تقسیم کئے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے سرکاری خرچ پر غیرسرکاری دوروں پر کئے جانے والے اخراجات پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔

خصوصاً سرکاری خزانے سے ٹپ دینے کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں۔پنجاب کا یہ مقدس ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سرکاری خزانے سے پرائیویٹ دوروں پر خرچ کی جانے والی رقم واپس لینے کے لئے قانونی اقدامات کئے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close