پنجاب

پولیس کا کریک ڈاؤن ، 40 پتنگ باز گرفتار

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 40 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈی سی او آفس کے باہر دھاتی ڈور پھرنے سے باپ بیٹی زخمی ہوگئے تھے جس کا وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے نوٹس لیا تھا جس کے بعد گوجرانوالہ کی پولیس حرکت میں آگئی اور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 40 پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 4 ہزار سے زائد پتنگیں اور 300 چرخیاں برآمد ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ 48 گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ شہر میں دھاتی ڈور کی وجہ سے باپ ، بیٹی سمیت تین افراد شدید زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close