پنجاب

نجی ائیر لائنز کی پرواز کو چوہوں کی موجودگی پر منسوخ کردیا گیا ،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور سے کراچی جانے والی نجی ائیر لائن ائیر بلیو کی پرواز کو چوہوں کی موجودگی پر منسوخ کردیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ائیر بلیو کی پرواز 407نے لاہور سے کراچی روانہ ہونا تھا کہ جہاز میں چوہوں کی موجودگی پر مسافروں نے سخت احتجاج کیا جس پر پرواز کو منسوخ کردیا گیا ۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق جہاز میں چوہوں کی موجودگی کے باعث منسوخ کرنے پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور تین گھنٹے تک ائیر پورٹ پر بیٹھے انتظار کرتے رہے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق تین گھنٹے انتظار کے بعد جب مسافروں نے ٹکٹوں کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ائیر لائن انتظامیہ کی جانب سے ٹال مٹول سے کام لیا گیا اور مسافروں کو متبادل پرواز سے کراچی بھیجنے کا دلاسا دیا گیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close