پنجاب

کورونا وائرس کے حملوں میں ایک بار پھر تیزی

پاکستان میں کورونا پھر پلٹ آیا ، جھپٹ جھپٹ کر وار کرنے لگا

پاکستان میں کورونا وائرس کے حملوں میں ایک بار پھر تیزی آگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 16 افراد جاں بحق، 908 نئے مریض سامنے آگئے، پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی، این سی او سی نے شہریوں کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، مریضوں کے ساتھ ساتھ اموات بھی بڑھ گئیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 29 ہزار 449 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 908 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 31ہزار، 108 ہوگئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 11 ہزار 695 تک پہنچ گئی۔

سندھ ایک لاکھ 44 ہزار، 765 متاثرہ افراد کے ساتھ سرفہرست ہے، پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ، 3 ہزار587 ہوگئی ہے، خیبرپختونخواہ میں 39 ہزار 277، اسلام آباد میں 19ہزار 454 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، بلوچستان میں 15ہزار 876، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 211 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 3 ہزار938 ہو چکی ہے۔

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا، این سی او سی نے تمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبے بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close