سندھ

ضمنی بلدیاتی انتخابات تنائج ؛ کراچی کی 11 یوسیز میں پیپلز پارٹی کو 5 یوسیز پر برتری حاصل

کراچی: کراچی سمیت سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد اب بتدریج تنائج کا سلسلہ جاری ہے۔ 

مختلف کیٹگریز کی 63 نشستوں پر انتخابات کے لیے 434 امیدوار میدان میں ہیں، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے امیدوار میدان میں ہیں جب کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا بھی بائیکاٹ کیا ہے۔

غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی کی 11 یوسیز پر پیپلز پارٹی کو 5 یوسیز پر برتری حاصل ہوگئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق پیپلز پارٹی نے لیاری ضلع جنوبی کی یوسی 2 بہار کالونی اور یوسی 8 مومن آباد ضلع غربی میں فتح حاصل کرلی۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی نے ضلع کیماڑی کی یوسی 2 بلدیہ ٹاؤن اور ضلع کورنگی یوسی نمبر 2، ضلع وسطی یوسی 13 نیو کراچی بھی جیت لی۔

الیکشن کمیشن نے کورنگی میں پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامہ آرائی پر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسر خدابخش نے امیدواروں کو نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ مختلف کیٹگریز کی 27 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں، 3 بلدیاتی نشستوں پر کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close