سندھ

کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کے جھوٹے خوابوں کو مسترد کیا ہے

 سراج الحق کس اخلاقی بنیاد پر کراچی کی میئر شپ کا حق جتا رہے ہیں؟ 

پی پی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سراج الحق کی پریس کانفرنس جماعت اسلامی کی غیر جمہوری سوچ کو بےنقاب کر رہی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سراج الحق کس اخلاقی بنیاد پر کراچی کی میئر شپ کا حق جتا رہے ہیں؟ کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کے جھوٹے خوابوں کو مسترد کیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مشرف ایل ایف او کو آئین سے ٹیگ کرنے میں جماعت اسلامی کا اہم کردار تھا۔ تحریک انصاف کے فارورڈ گروپ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں مانا حافظ نعیم کس کھیت کی مولی ہے؟

انکا کہنا تھا کہ ایک آمر نے عبدالستار افغانی اور دوسرے نے نعمت اللّٰہ خان کو کراچی پر مسلط کیا تھا۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام جمہوری آزادی حاصل کرچکے ہیں، مرتضیٰ وہاب کا میئر کراچی منتخب ہونا اس کی واضح دلیل ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غنڈہ گردی، دھونس دھمکی سے ہم نہ پہلے ڈرے ہیں نہ اب ڈریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو زرداری انتخابات جیت کر وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close