سندھ

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی مزید بڑھنے کی پیش گوئی کردی

کراچی: شہر قائد  بدستور بلوچستان سے آنے والی یخ بستہ ہواؤں کی زد میں ہے

بلوچستان سے آنےوالی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 26 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، کل سے ہواؤں کی رفتارمعتدل ہونے کی توقع ہے

سرد ہواوں کی وجہ سےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری گرگیا،آج پارہ مزید گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمنگل کو دوسرے روز بھی کوئٹہ سے آنے والی سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتارابتدامیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بعدازاں 26کلومیٹرتک بڑھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سےخنک/ سرد ہواؤں کی رفتار میں بتدریج کمی ہونے کی توقع ہے،منگل کی صبح کم سے کم پارہ 15.2 ڈگری ریکارڈ ہوا،صبح کے وقت ہلکی دھند کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوکر 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔

سرد ہواؤں کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری کمی سے 25.8ڈگری ریکارڈ ہوا۔ پیرکوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26.7ڈگری ریکارڈ ہواتھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ سردہواؤں کی لہرمغربی سسٹم کے نتیجے میں ہے جبکہ بدھ کو درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close