سندھ

پاکستان کی مسلم خواتین امریکہ اور یورپ کی فحاشی اور عریانیت پر مبنی ثقافت کا بائیکاٹ کریں، مفتی خادم حسین رضوی

کراچی: تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان کے امیر مفتی خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلم خواتین امریکہ اور یورپ کی فحاشی اور عریانیت پر مبنی ثقافت اور حرام معیشت کے خلاف بائیکاٹ کی مہم کا آغاز کرکے مسلم امت میں اپنا قائدانہ کردار ادا کریں، کیونکہ مسلم امت کی نگاہیں محمد مصطفیٰ کے دین کو بچانے کیلئے پاکستان پر مرکوز ہیں۔ وہ حمزیہ غوثیہ لان سوک سینٹر کراچی میں تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان کے شعبہ خواتین کی تنظیم کے پہلے اجلاس سے بحیشیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر کراچی کے چھ اضلاع سے آنے والی ہزاروں خواتین نے پہلے اپنے رکنیت فارم پر کرکے جمع کرائے اور یوں اب باقاعدہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے شعبہ خواتین کی بھی تنظیم کا قیام عمل میں آچکا ہے۔

مفتی خادم حسین رضوی نے خواتین سے ہاتھ اُٹھا کر وعدہ لیا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری شریعت کے مطابق پورا کریں گی اور آج سے امریکی یورپی ثقافت کا بائیکاٹ کرکے اپنا نام غلامان رسول کی فہرست میں شامل کروائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتہاء پسند نہیں لیکن معاشرے کو عذاب الہیٰ سے بچانے کا پیغام ہمارا دینی فریضہ ہے جسے ہم پورا کر رہے ہیں، ہم عوام سے بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ نجی ٹی وی مالکان کا قبلہ دراست کرنے کیلئے تحریری طور پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close