سندھ

مدارس کی رجسٹریشن کا مسودہ منظور

اجلاس میں صوبائی احتساب کمیشن بنانے کا فیصلہ اور سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کرنے پر غورکیا گیا۔پیر کو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں کرپشن پر قابو پانے کیلئے سندھ احتساب کمیشن بنانے کی منظوری دی گئی، کابینہ اراکین نے رائے دی کہ یہ کمیشن ریٹائرڈ جج ،سنیئر بیورو کریٹس پر مشتمل ہو ،سندھ احتساب کمیشن کا بل ایوان سے منظور کرایا جائے۔

اجلاس میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کرنے پر غور کیا گیا، کابینہ اراکین کا کہنا ہے کہ ملازمتیں میرٹ پر دی جائیں، اخبارات میں ملازمتوں کیاشتہارات کو لازمی قرار دیا جائے۔آئی جی سندھ نے امن و امان سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی گئی ، کابینہ نے امن و امان کی صورتحال پر اعتماد کا اظہارکیا۔کابینہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے بھرتیاں کی جائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے مدارس کی رجسٹریشن کیمسودے کی منظوری دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close