More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredسندھ

اگر نریندر مودی بھارتی انتخابات میں ناکام ہوگیا تو پاکستان میں مشکل وقت آجائے گا، شیخ رشید

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قرض کے لئے آئی ایم ایف کی بڑی سخت شرائط ہوں گی لیکن آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہماری مجبوری ہے، جب تک معیشت بہتر نہیں ہوگی ملک بہتر نہیں ہوگا، اگر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انتخابات میں ناکام ہوگیا تو پاکستان میں مشکل وقت آ جائے گا، ہر شخص جانتا ہے آصف علی زرداری اور نواز شریف چور ہیں، جو چور کو ہٹانے کی بات کرو تو بڑے ڈاکو نظر آتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کیسے ان معاملات کو فوری ٹھیک کرسکتے ہیں، سیاستدان سمجھتا ہے کفن میں بھی جیب ہے، کراچی سرکلر ریلوے آج نہیں بنی تو کبھی نہیں بنے گی، سندھ حکومت ڈیزائن منظور کرے، ٹریک پر تجاوزات ختم کردیں گے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا، معاشرے میں پیسے کی فراوانی سے کرپشن بڑھی ہے، معاشرہ من حیث القوم کرپٹ ہوچکا ہے، کرپشن پر جس کو پکڑتے ہیں وہ بیمار ہوجاتا ہے، عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں جانے دو، زیر حراست کسی جان چلی گئی تو ہمارے گلے پڑے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان مرجائے گا کچھ نہیں دیگا، خزانہ غریب نے نہیں لوٹا، پیسے نہیں دے گا تو سیاست دان نہیں دے گا کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ کفن میں بھی جیب ہے، سیاست دان اور ان کی پشتیں سب لوٹ مار کرنے کے بعد بیمار ہوگئے ہیں جب کہ ان کے بچے اور اولاد بیرون ملک میں ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھے ہاتھ نہیں لگانا ورنہ مرجاؤں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولوی اور کاروباری کبھی خوش نہیں ہوسکتا، بزنس مین ملک چلاتا ہے لیکن خرابیاں بھی انہی سے ہوتی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت میں وزیر اور سیکرٹری کے بغیر کرپشن نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں 24 ٹرینیں چلا چکے ہیں، گرین لائنز اور رحمان بابا ایکسپریس میں بچوں کا کرایہ نصف کردیا ہے، جناح ایکسپریس چلا رہے ہیں، سرسید ایکسپریس جلد شروع کریں گے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک میں مال گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کررہے ہیں، رحمان بابا ایکسپریس میں بچوں کا کرایہ 30 فیصد کردیا ہے، ریلوے کی آمدن میں ہر ماہ بتدریج اضافہ ہورہا ہے، سی پیک میں ریلوے کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکلر ریلوے کے لئے چین کو 5 ارب روپے دے دیئے ہیں، جس کا معاہدہ دو سے تین روز میں ہو جائے گا، کراچی سرکلرریلوے آج نہیں بنی تو پھر کبھی نہیں بنے گی، سندھ حکومت جو ڈیزائن منظور کرے تجاوزات ختم کردیں گے، پاکستان ریلوے ساری انکروچمنٹ ختم کرکے ان کو دے گی، گوادر جیسی دنیا میں کوئی پورٹ نہیں ہے، گوادر میں 190 جہاز روزانہ کھڑے ہوسکتے ہیں، ہمارے پاس آئی ایم ایف کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، سی پیک کیلئے 1707 کلومیٹر کا ڈبل ٹریک بنا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں 7 کلومیٹر کا ایک حصہ بنانے کے لئے ایک بندہ اسٹے آرڈر لیکر بیٹھا ہے۔ انہوں نے کاروباری حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ فریٹ ٹرین کو بزنس دینے کا وعدہ کریں تو ابھی آپ کو ٹرینیں دیتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے میں گزشتہ سال سے 4 ارب روپے زیادہ آمدن ہوئی ہے، پاکستان کا سب سے زیادہ سینئر سیاسی کارکن ہوں، ہم کنٹینر ٹرین آج شروع کرتے ہیں کراچی چیمبر ذمہ داری لے۔ انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو نہیں پتہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کی حکومت چور تھی، سب جانتے ہیں عمران خان اپنی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، دو جماعتوں نے اس قوم کو بیوقوف سمجھا ہوا ہے، وقار سے وہی زندہ رہ سکتا ہے جو چندے کیلئے ہاتھ نہ پھیلائے، اس ملک کی بجلی کیوں بڑھی ہے کیونکہ ہم نے بجلی مہنگی لی ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ چوروں کی وجہ سے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کابینہ میں پسند نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ میرے علاقے میں جو بدمعاش ہے وہ تھانے کا خرچہ اٹھاتا ہے، سیاسی استحکام کے بغیر ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا، معاشرہ کرپٹ ہوچکا ہے ملک وحشیانہ طریقے سے لوٹا گیا۔ اس موقع پر کراچی چیمبر کے صدر جنید ماکڈا نے وفاقی وزیر کو کراچی چیمبر کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close