سندھ

وفاقی حکومت نے سندھ میں امن و امان کیلئے کچھ نہیں کیا، جھوٹے دعووں کی بنیاد پر سیاست کو چمکایا جاتا ہے، مولا بخش چانڈیو

حیدرآباد: پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں امن و امان کی فضا کے قیام کیلئے کچھ نہیں، یہاں محض جھوٹے دعووں کی بنیاد پر سیاست کو چمکایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ چیئرمین اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کو برا بھلا کہا گیا، ہمارے قائد کا عدالتی قتل کیا گیا لیکن پھر بھی ہم نے کسی کو گالیاں نہیں دیں کیونکہ گالیاں دینا ہماری سیاست کا حصہ نہیں ہے اور یہ سب ہونے کے باوجود آج بھی ایک ہی بات کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کو بچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیہون درگاہ کی بجلی چوری کا الزام لگاکر بجلی کاٹ دی گئی اور شہباز شریف نے بجلی نہ ہونے کی صورت میں اپنا نام تبدیل کرنے کا کہا تھا لیکن نہ تو بجلی آئی اور نہ ہی نام تبدیل ہوا، حقیقت تو یہ ہے کہ وفاقی حکومت چھوٹے صوبوں کوبجلی نہیں دے سکتی کیونکہ ن لیگ کے پیالے میں چھوٹے علاقوں کیلئے تو دودھ نہیں لیکن مخصوص علاقوں کیلئے یہ پیالہ بھرا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا تمام سیاسی رہنماوں کو مشورہ ہے کہ وہ سیاست تو کریں لیکن سیاست میں اپنا لہجہ بھی سیاسی ہی رکھیں تو بہتر ہوگا کسی کیخلاف بھی ذاتیات پر مبنی بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close