Featuredسندھ

کراچی : نجی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ظاہر علی کے قتل کی تحقیقات جاری

کراچی :  اسٹیڈیم روڈ پر نجی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کے قتل کی تحقیقات جاری ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ظاہرعلی سید اپنے ڈرائیور کو گاڑی سے اتار کر گھرجارہےتھے

ڈرائیورکواتارکرگاڑی آگے بڑھی توموٹرسائیکل سوار2ملزم آئے ، ڈرائیورنے بتانا ملزموں کے چہرے واضح تھے، نقاب ہیلمٹ نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی نہ روکنے پر ملزمان نے ایک ہی فائرکیا اور فرار ہوگئے، واقعہ ممکنہ طورپر ڈکیتی کےدوران مزاحمت کانتیجہ ہے تاہم ڈرائیورکابیان بھی قلمبندکرلیاگیاہے، مقتول کی رہائش رنگوں والاہال بہادرآبادکےقریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشتبہ پائلٹس لائسنس اجراء کے حوالے سے ایف آئی اے تحقیقات میں بڑی پیش رفت

ڈائریکٹر عثمان انسٹیٹوٹ آف ‏ٹیکنالوجی ظاہر علی سید ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہوئے ، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال ‏منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close