کھیل و ثقافت

رونالڈو کے 700 گول مکمل

رونالڈو یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے فٹبالر ہیں۔

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے کلب فٹبال میں 700 گول مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے فٹبالر ہیں۔

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے یہ سنگ میل مانچسٹر اور ایورٹن کے درمیان پریمیئر لیگ کے میچ میں عبور کیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کیریئر میں 5 کلبز کی جانب سے پروفیشنل فٹبال کھیلی، جس میں ریال میڈرڈ کی جانب سے 450، یووینٹس کیلئے 101 اور اسپورٹنگ لزبن کیلئے 5 گول اسکور کیے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مانچسٹر یونائیٹیڈ کے ساتھ پہلے دور میں 118 اور موجودہ دور میں اب تک 26 گول اسکور کر چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close