کھیل و ثقافت

پہلی گیند سے زمبابوے نے شاندار کرکٹ کھیلی: شاہد آفریدی

زمبابوے نے دکھایا کہ بیٹنگ پچ پر کم رنز کے ہدف کا دفاع کیسے کرتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی۔

شکست کے بعد جہاں سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم پر تنقید کی جارہی ہے وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی بھی اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘زمبابوے کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کو اپ سیٹ نہیں کہوں گا’۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ میچ دیکھیں تو پہلی گیند سے زمبابوے نے شاندار کرکٹ کھیلی، اور دکھایا کہ بیٹنگ پچ پر کم رنز کے ہدف کا دفاع کیسے کرتے ہیں۔

 پاکستان کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، دو میچز میں ہار کے بعد قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچے کا سفر بظاہر مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close