کھیل و ثقافت

پرتھ ٹیسٹ: پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 487 رنز ، پاکستان نے2 وکٹوں کے نقصان 132 رنز بنالیے

پرتھ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو کینگروز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 355 رنز درکار ہیں۔

پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف 53 اوورز 2 وکٹوں کے نقصان 132 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو کینگروز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 355 رنز درکار ہیں۔
سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 346 رنز اور 5 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا آغاز کیا تاہم 141 کا اضافہ کرکے آسٹریلوی بیٹرز پویلین لوٹ گئے، کینگروز کی چھٹی وکٹ ایلکس کیری کی صورت میں گری جو 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مچل اسٹارک 12، کپتان پیٹ کمنز 9، نتھین لائن 5 رنز بناکر پویلی لوٹ گئے۔ مچل مارش نے 90 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے ڈیبیو میچ میں 6، خرم شہزاد نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے محتاط آغاز فراہم کرتے ہوئے کینگروز کیخلاف 74 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم شفیق 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شان مسعود 30 رنز بناسکے۔ امام الحق 38 جبکہ خرم شہزاد 7 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 355 رنز درکار ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ بولرز خرم شہزاد اور عامر جمال نے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ بدل ڈالی۔
پاکستان کی 71 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے جہاں ڈیبیو کرنے والے بولرز نے ایک ہی اننگز میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کی ہوں۔
دوسری جانب عامر جمال نے ڈیبیو پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے 14ویں پاکستانی کرکٹر بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران سال 1964 میں آخری بار عارف بٹ یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close