کھیل و ثقافت

چیمپئینز ٹرافی 2025 : آئی سی سی وفد کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ مکمل

 چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی وفد نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ بھی مکمل کرلیا۔

سینئیر مینجر ایونٹ آپریشنز سارا ایڈگر اور مینجر ایونٹ آپریشنز عون محمد زیدی نے تاریخی قذافی اسٹیڈیم مین گراونڈ،ڈریسنگ رومز، میڈیا سہولیات اوردوسرے انتطامات کا جائزہ لیا۔

گراونڈ میں موجود ڈیجیٹل اسکرین، وی وی آئی پی باکسز اور ہوٹل سے اسٹیڈیم تک کے روٹ کا بھی معائنہ کیا، وفد آج ہی اسلام آباد پہنچے گا، جہاں آخری مرحلے میں بدھ کو پنڈی اسٹیڈیم کا وزٹ رکھا گیا ہے۔
سربراہ ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی بھی کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، وفد کی پی سی بی سربراہ اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات طے ہے۔ وفد واپسی کے بعد اپنی رپورٹ آئی سی سی کو جمع کرائے گا، جس کے بعد رپورٹ ممبر ممالک کے ساتھ بھی شیئر کی جائے گی۔

قبل ازیں آئی سی سی وفد نے پہلے مرحلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد پی سی بی کی تیاریوں اور انتظامات سے مطمن ہے۔

دوسری جانب پی سی بی سربراہ محسن نقوی بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہی کرائے جانے کاعندیہ دے چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close