کھیل و ثقافت

طویل اننگ نہ کھیلنے کے باعث نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی، سرفراز احمد

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ طویل اننگ نہ کھیلنے کے باعث نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد دبئی سے کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر دورہ اچھا رہا اور نیوزی لینڈ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم ہم مواقع ملنے کے باوجود میچ نا جیت سکے۔

کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ سیریز میں کافی چیزیں سیکھنے کو ملیں، ہمیں بیٹنگ میں زیادہ اسکور کرنے کی ضرورت تھی، لمبی اننگ نہ کھیلنے کے باعث ٹیسٹ میں شکست ہوئی، انفرادی کھیل سے زیادہ ٹیم کارکردگی پر فوکس کرتا ہوں، اگر ٹیم پرفارمنس دے تو تمام خامیاں دور ہوجاتی ہیں، جنوبی افریقہ کا دورہ مثبت انداز میں لینے کی ضرورت ہے، کوشش ہوگی کہ غلطیوں کو نا دہرائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close