کھیل و ثقافت

”محمد عامر سے بچ کر رہنا“ مایہ ناز بلے باز نے صرف 9 گیندیں کھیل کر ہی انگلش کھلاڑیوں کو وارننگ دیدی

ٹونٹن :  سمرسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز مارکوس ٹریسکوتھک نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں کو تنبیہ کی ہے کہ انہیں محمد عامر کی باﺅلنگ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 
انہوں نے یہ بیان پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف تین روزہ میچ کی پہلی اننگز کے بعد دیا۔ ٹریسکوتھک نے 2000ءسے 2006ءتک انگلینڈ کی جانب سے 76 ٹیسٹ میچ کھیلے 14 سنچریوں کی مدد سے 44 کی ایوریج کے ساتھ 5,825 رنز بنا رکھے ہیں۔

سمرسٹ کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں محمد عامر نے 11 اوورز میں 36 رنزکے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جن میں ٹریسکوتھک کی وکٹ بھی شامل ہے۔ محمد عامر اور سہیل خان کی شاندار باﺅلنگ کی بدولت سمرسٹ کی ٹیم پاکستان کی پہلی اننگز کے 359 رنز کے جواب میں صرف 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ 
پاکستان کی پہلی اننگز ڈکلیئر ہونے کے بعد عامر کو نیاگیند دیا گیا ۔ ٹریسکوتھک نے ان کا سامنا کرتے ہوئے پہلے اوور میں 2 چوکے لگائے لیکن انہوں نے اپنے سپیل کی 14 ویں گیند پر ٹریسکوتھک کو ٹھکانے لگا دیا اور وہ ایک بہترین آﺅٹ سوئنگر کو صرف ایج کرنے میں ہی کامیاب ہو سکے۔ 
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 40 سالہ ٹریسکوتھک نے کہا کہ ”عامر نے زبردست گیند بازی کی۔ وہ گیند کو بہت دیر سے سوئنگ کرتا ہے اور یہ سب سے اہم چیز ہے جس کا ہم نے نوٹس لیا ہے“۔

ٹریسکوتھک نے کہا کہ ”آپ کو بہت سے ایسے باﺅلرز مل جائیں گے جو گیند کو جلد سوئنگ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں لیکن عامر دیر سے سوئنگ کر رہا تھا اور بلے باز کو آخر تک یہ اندازہ نہیں ہو پاتا کہ وہ آیا گیند ان سوئنگ ہو گا یا پھر سیدھا رہے گا“۔ 
ٹریسکوتھک کو ذرا بھی شک نہیں ہے کہ اگر عامر نے اسی طرح کی کارکردگی دکھائی تو وہ انگلش بلے بازوں کیلئے پریشانی کا باعث بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”اس طرح کی پرفارمنس سے وہ انگلینڈ کیلئے مشکلات پیدا کرے گا۔ اس نے ایڈم ہوژ کو بہترین ان سوئنگر کے ذریعے آﺅٹ کیا اور پیٹی ٹریگو جس گیند پر آﺅٹ ہوئے وہ لاجواب تھی“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close