کھیل و ثقافت

کرکٹ ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں افغان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

برسٹول: کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ انگلینڈ میں کرکٹ کے میگا ایونٹ کا آغاز 30 مئی سے ہوگا۔

اس سے قبل تمام ٹیمیں پریکٹس کے لیے وارم اپ میچز کھیل رہی ہیں، اپنے پہلے میچ میں پاکستان کا ٹاکرا برسٹول کے گراؤنڈ میں افغانستان سے ہوا جہاں پاکستان کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48 ویں اوور میں 262 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور ٹیم کی ورلڈ کپ کی تیاریوں کی قلعی کھل گئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق 32، فخرزمان 19، حارث سہیل 1، محمد حفیظ 12 ، شعیب ملک 44، سرفراز احمد 13، عماد وسیم 18، حسن علی 6 اور شاداب خان ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ بابراعظم 112 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان ٹیم کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، سابق انگلش کپتان ناصر حسین

جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے محمد شہزاد اور حضرت اللہ نے اوپننگ کی، شہزاد نے 25 گیندوں پر 23 رنز بنائے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے جب کہ حضرت اللہ 28 بالز پر 49 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ شاداب خان کی بال پر شعیب ملک نے انہیں کیچ آؤٹ کیا۔

رحمت شاہ نے 49 گیندوں پر 32 رنز، سمیع اللہ شنواری نے 22، اصغر افغان نے 7، محمد نبی نے 34، گلبدین نائب نے دو رنز بنائے جب کہ نجیب اللہ نے ایک رنز بنایا۔ چوتھے نمبر پر آنے والے حشمت اللہ شاہدی نے میچ کی فتح میں کردار ادا کیا اور 102 بالز پر 74 رنز اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

افغان ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 263 رنز کا ہدف دو بال قبل ہی حاصل کرلیا جب کہ اسے تین وکٹوں کی سبقت حاصل رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close