کھیل و ثقافت

پی ایس ایل کا میلہ سجنے میں صرف ایک دن باقی

پاکستان سپرلیگ کا میلہ سجنے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا یو اے ای کے صحرا میں چوکوں اور چھکوں کی بارش ہوگی۔ کرس گیل، کیرون پولارڈ سمیت دنیا کے بہترین کرکٹرز ایک جگہ ہوں گے۔

پاکستان سپرلیگ کے ایڈیشن ٹو کی جوش، جنون اور ایکشن سے بھرپور رنگا رنگ افتتاحی تقریب نو فروری کو دبئی میں ہوگی۔ عالمی شہرت یافتہ ریپر شہگی اورعلی ظفر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کےدرمیان کھیلاجائے گا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کردی گئی، اس موقع پر بہترین بیٹسمین، بولر اور وکٹ کیپر کے لیے بھی ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق ایونٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کو فضل محمود ٹرافی ملے گی، بہترین بیٹسمین کو حنیف محمد ٹرافی دی جائے گی جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ امتیاز احمد کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close